جرمنی: ہاگن میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم سطعی اجلاس کا انعقاد، تقریب کی میزبانی کے فرائض چوہدری مظہر اقبال دیونہ اور چوہدری ماجد اقبال دیونہ نے سرانجام دیے۔

نمائندہ (اردو ٹریبیون، جرمنی) موجودہ حکومتی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے پارلیمانی ممبر شی سین وسکی اور شہر گیولس برگ کے میئر کلاس جیکوبی اور ہیپ  سے ہاگن کے میئر ہورسٹ وی سٹوسکی نے خصوصی طور پر  شرکت کی-پاکستان جرمن ایمبیسی سے سفیر پاکستان محترمہ سقلین سیدہ اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن ماجد خان نے شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کی-

اس موقع پر پاکستانی نژاد امیگریشن لائر زبیر خان نے بھی خطاب کیا ۔

اس موقع پر شی سین وسکی نے کہا کہ پاکستان یورپ میں جرمنی کا بہت اہم تجارتی پارٹنر ہے-

اس موقعہ پر ثقلین سیدہ نے کہا کہ ہم جرمن کمپنیوں کے ساتھ ویبینار سیریز کا اغاز کر رہے ہیں اور پاکستان ری نیوبل انرجی کے سیکٹر میں جرمنی کے ساتھ کام کرنے میں بہت سنجیدہ ہے- بہ تعلیم پر بات کرتے ہوئے سقلین سیدہ نے اس بات پر زور دیا کہ جرمن ایجوکیشن منسٹریز کو پاکستان میں جرمن یونیورسٹیوں کی باقاعدہ نمائیشیں منعقد کروانی چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی طالب علم جرمن یونیورسٹیوں سے فائدہ اٹھاسکیں-

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ثقلین سیدہ نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان ہاکی میچز کا دوبارہ اغاز ہونا چاہیے۔

تقریب میں یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس گلوبل کے صدر، شاہد امیر گورایہ سمیت پاکستانی جرمن صحافی کمیونٹی اوورسیز ز الائنس فورم کے صدر، اٰعجاز حسین پیارا،  پاکستان جرمن پریس کلب کے وائس پریزیڈنٹ نظر حسین، عمران مہر اور سید حیدر نقوی نے شرکت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں