ناروے: مسلمانوں کے لیے اب حلال چکن ملنا بند ہوجائے گا؟ اسلامی کونسل نے خدشے کا اظہار کردیا۔
مسلمانوں کو ستمبر سے ناروے میں تیار کردہ حلال چکن خریدنے کا موقع نہیں ملے گا۔ اسلامی کونسل
نارویجین روزنامہ “آفٹر پوسٹین” کی خبر کے مطابق نورٹورا اور اسلامی کونسل اس بارے میں بحث کر رہے ہیں کہ کیا نارویجن چکن رواں سال ستمبر کے بعد سے حلال رہے گا؟ جس کی وجہ سلاٹر ہائوس انلانڈٹ سے اوسٹ فولڈ میں منتقل ہونا ہے۔
جس کے بعد اسلامی کونسل کا خیال ہے کہ یہ چکن یکم ستمبر سے حلال نہیں رہے گا۔ اگر وہ درست ہیں تو مسلمانوں کوستمبر سے ناروے میں تیار کردہ حلال چکن خریدنے کا موقع نہیں ملے گا۔
ناروے میں پاکستانیوں سمیت صومالیہ، ترکی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد قیام پذیر ہے جو حلال گوشت کھاتے ہیں۔ حلال گوشت میں چکن سمیت بیف اور مٹن شامل ہے جو اوسلو سمیت دیگر بڑے شہروں میں اب تک باآسانی دستیاب ہے۔ لیکن 24 جولائی کو روزنامہ “آفٹر پوسٹن ” میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق حلال چکن بنانے والا سلاٹر ہائوس اوسٹ فولڈ میں منتقل ہوجائے گا۔ جہاں Nortura کے طریقے کے ذریعے مرغیوں کو حلال کرنے کی سہولت میسر نہ ہوگی۔
Nortura کی طرف سے استعمال کیا جانے والا حلال ذبح کا طریقہ کار قرآن اور نارویجن فوڈ سیفٹی اتھارٹی دونوں کی طرف سے مقرر کردہ تمام تقاضوں کو پورا کرتا ہے۔
واضح رہے کہ Nortura کی طرف سے استعمال کیا جانے والا حلال ذبح کا طریقہ کار قرآن اور نارویجن فوڈ سیفٹی اتھارٹی دونوں کی طرف سے مقرر کردہ تمام تقاضوں کو پورا کرتا ہے۔ اس میں ایسی شرائط شامل ہیں جیسے کہ ذبح کرنے والا مسلمان ہونا چاہیے، جانور کا سر قبلہ کی طرف ہونا چاہیے اور تکبیر پڑھی جائے۔
تقریباً 20 سالوں سے، ایلورم میں Nortura کی سہولت پر مرغیوں کو CO₂ سے بے ہوش کر کے گیس دی جاتی رہی ہے اور سلاٹرلائنوں پر لٹکایا جاتا ہے، اور پھر مسلمان قصاب تکبیر پڑھ کر حلال کرتے ہیں۔
2023 میں Nortura کی سالانہ چکن کی پیداوار کا تقریباً 2,400 ٹن حصہ حلال تھا۔