عراق: اتحادی فوج کے اڈے پر راکٹ حملہ، چار راکٹ مغربی عراق میں عین الاسد ایئر بیس پر گرے، نارویجینز سمیت تمام محفوظ
عراق میں فضائی اڈہ راکٹوں کی زد میں تاہم کوئی نارویجن زخمی نہیں ہوا۔
خبر رساں ایجنسی رائٹر کے مطابق عرق کے مغربی حصے میں واقع عین الاسد ائیر بیس پر چار راکٹ گرے۔
اس ائیر بیس پر امریکی اتحادی افواج سمیت نارویجین فوجی بھی موجود ہے تاہم تمام نارویجینز سمیت دیگر فوجی حملے میں محفوظ رہے۔
ناروے کے دفاعی ہیڈکوارٹر کے ترجمان ہین اولافسن نے سرکاری میڈیا NRK کو بتایا کہ ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ وہاں راکٹ حملہ ہوا ہے اور وہ حصہ جہاں نارویجین رہتے ہیں وہاں سے تقریبا 2 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام نارویجن محفوظ ہیں، اور حملے کے بعد انہیں کور کرلیا گیا تھا اور اب وہ معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ ترجمان ہین اولافسن کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے جس سے یہ معلوم ہو سکے کہ کوئی نقصان یا پھراڈے پر موجود کوئی اور زخمی ہوا ہے۔