ناروے: دارالحکومت اوسلو میں نویں محرم اور یوم عاشورپر مجالس کا انعقاد

امام حسینؓ کی قربانی کسی ایک مذہب یا فرقہ کی نہیں بلکہ عالم اسلام کو انسانیت کا درس دیتی ہے، راجہ جاوید اقبال

ناروے (اردوٹریبیون) دارالحکومت اوسلو میں  نواسہ رسولؓ حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں یوم عاشور کے موقع پر عاشورہ  کا جلوس گرئون لانڈ کے علاقہ سے نارویجین پارلیمنٹ تک نکالا گیا۔ عاشورہ جلوس میں انجمن حسینی، توحید مسجد ناروے، اہل تشیع کی مساجد ،پاکستان، ترکی، افغانستان، لبنان، عراق، ایران ،شام اور دیگر ملکوں کےعزاداروں سمیت خواتین نے بھی شرکت کی۔ انجمن حسینی اوسلومیں نویں محرم شب عاشور کی مجلس سے سید قاسم علی کاظمی نے نوشک زبان میں جب کہ سید شہریار عابدی نے  مجالس عزاء سے خطاب کرتے کہا کہ نواسہ رسول جگر گوشہ بتول فرزند حضرت علی سیدنا حضرت امام حسین ؓنے اپنے نانا کے دین کو بچانے کیلئے کربلا میں عظیم قربانی دے کر دین اسلام کو زندہ کیا۔مجالس کے بعد نوحہ خوانی ہوئی ،مقامی لوگوں نے نوحہ پڑھا اورماتم داری کی ،مجلس عزا کے اختتام پر زائرین میں لنگر حسینی تقسیم کیا گیا۔

 دسویں محرم یوم عاشور پر انجمن حسینی اوسلومیں مجلس کا انعقاد کیا گیا

دسویں محرم یوم عاشور پر انجمن حسینی اوسلومیں مجلس ہوئی، ظہرین کی نماز کے بعد سیدشہریارعابدی نے مجلس سے خطاب کیا۔ اس کے بعد تابوت امام حسینؓ نکالا گیااور اعزاداروں میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ مجلس میں انجمن حسینی ناروے کے صدر راجہ جاوید اقبال، نائب صدر سید کریم حسین شاہ، جنرل سیکرٹری ضیغم عباس ،کابینہ کے عہدیداران ملک محسن، عامر بخاری سمیت عزادار اور خواتین نے شرکت کی روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انجمن حسینی ناروے کے صدر راجہ جاوید اقبال نے کہاکہ ہم تمام مومنین و مومنات کامحرم الحرام کی مجالس عزا میں شرکت کرنے پر شکرگزارہیں،امام حسینؓ کی قربانی کسی ایک مذہب یا فرقہ کی نہیں بلکہ عالم اسلام کو انسانیت کا درس دیتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں