مہنگائی ہماری حکومت کی وجہ سے نہیں ہے: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
وزیرِ خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مہنگائی یہ حکومت نہیں لائی، پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ لینے والی جماعت ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کو حکومت لینے کا شوق نہیں تھا، حکومت نہ لیتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ پاکستان تنہائی کا شکار ہے، پاکستان کو معاشی قوت بنانے کے لیے شہباز شریف بمعہ ٹیم کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہو گا۔
اسحاق ڈار نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کی۔
Load/Hide Comments