سلطنتِ عمان کی امام علی مسجد میں فائرنگ, 4 پاکستانی شہید
سلطنتِ عمان کی وادی الکبیر میں امام علی مسجد میں پیش آئے فائرنگ کے واقعے کے شہداء میں 4 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
اس حوالے سے پاکستانی سفیر علی عمران چوہدری کے مطابق عمان حکومت نے کُل 4 افراد کی شہادت کی تصدیق اور 30 زخمییوں کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے میں اب تک 4 پاکستانیوں کی شہادت کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ سفارتی عملہ رات ہسپتال میں موجود تھا، عمان حکام کے ساتھ رابطے میں ہوں۔
علی عمران چوہدری کے مطابق نے کہا کہ عمانی حکام حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ مسقط کے علاقے وادی القدیر میں امام علی مسجد میں پیش آیا، جہاں مجلسِ عزاء جاری تھی اور 700 سے زائد افراد موجود تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ عمان کی مسجد میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، حملہ کے نتیجے میں دو پاکستانی بھی شہید ہوئے ہیں۔
ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عمان میں سفارتخانہ دو شہید پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کر رہا ہے، سفارتخانہ دونوں پاکستانیوں کی میتوں کی واپسی کے لیے عمانی حکام سے رابطے میں ہے۔
واقعے میں اب تک 2 پاکستانیوں کی شہادت کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔