فلسطین: مائیکرو سافٹ نے فلسطینیوں کی ڈیجیٹل زندگیاں بھی ختم کرنا شروع کر دیں
غزہ پر جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک 38 ہزار سے زائد مظلوم فلسطینی شہید ہوچکے ہیں
بی بی سی کے مطابق مائیکر وسافٹ نے اسکائپ کے ذریعے غزہ میں اپنے گھر والوں سے فون پر بات کرنے والے فلسطینیوں کے اکاؤنٹس بند بغیر کوئی وجہ بتائے اور وارننگ دیے بغیر بند کر دیے ہیں۔ مائیکرو سافٹ کے اس اقدام سے جس سے ان کی ڈیجیٹل زندگیاں ختم ہو گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بند کیے جانے والے اکاؤنٹس میں سے کئی افراد کے ای میل اکاؤنٹس پندرہ سال سے زیادہ پرانےہیں اور صارفین کے پاس ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے، جس کے ذریعے وہ پرانی ای میلز اور رابطوں کی تفصیلات کو محفوظ کرسکیں گے۔
بی بی سی نے ملک سے باہر رہنے والے ایسے کچھ فلسطینیوں سے بات کی ہے جن کا کہنا ہے کہ وائس اور ویڈیو چیٹ ایپ کی مالک کمپنی مائیکرو سافٹ نے انہیں ان کے اکاؤنٹس سے لاگ آؤٹ کر دیا ہے جب کہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایسے صارفین کی تعداد اندازے سے زیادہ ہوسکتی ہے۔
مائیکروسافٹ نے براہ راست جواب نہیں دیا اور جب یہ پوچھا گیا کہ کیا حماس سے مشتبہ تعلقات اکاؤنٹس بند ہونے کی وجہ تھے جس پر ایک ترجمان نے کہا کہ اس نے کال کرنے والے علاقے یا منزل کی بنیاد پر کالوں کو بلاک یا صارفین پر پابندی نہیں لگائی۔
تاہم دوسری جانب بی بی سی اردو نے کہا ہے کہ مائیکرو سافٹ کے مطابق ان افراد نے ان کی سروس کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔ تاہم انھوں نے اس بارے میں مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں اور کہا ہے کہ یہ فیصلہ حتمی ہے۔
دوسری جانب غزہ سے تعلق رکھنے والے متاثرہ ان افراد کا کہنا ہے کہ ان کا حماس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور انہوں نے دنیا کی سب سے اہم ٹیکنالوجی کمپنی پر ان سے تعصب برتنے کا الزام عائد کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر سے صہیونی فوج کی غزہ پر جاری وحشیانہ جارحیت میں اب تک 38 ہزار سے زائد مظلوم فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور ان میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔