
امریکہ کو حقیقت کا ادراک کرنا چاہیے، اسے ہمیشہ کے لیے یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ ایران کسی طور دباؤ میں نہیں آئے گا اور ایران کے دفاعی نظریے میں جوہری ہتھیار شامل نہیں‘ صدر مسعود پزشکیان
اردو ٹریبیعں (ویب ڈیسک) ایرانی ٓمیڈیا کو دیے جانے والے بیان میں ایران کے منتخب صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکہ کو اس حقیقت کو سمجھ لینا چاہیے کہ ایران دباؤ میں ہر گز نہیں آئے گا۔ مسعود پزشکیان نے باور کرایا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو حقیقت کا ادراک کرنا چاہیے، اسے ہمیشہ کے لیے یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ ایران کسی طور دباؤ میں نہیں آئے گا اور ایران کے دفاعی نظریے میں جوہری ہتھیار شامل نہیں ہے۔