عدت میں نکاح کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی سزائیں کالعدم، بری کرنے کا حکم دوسری جانب توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا امکان
عدالت نے سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کے خلاف عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کی7،7سال قیدکی سزائیں معطل کردیں، دوسری جانب بسری بی بی کی گرفتاری کیلئے نیب کی ٹیم اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئی۔
اسلام آباد: ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے 28 صفحات پرمشتمل فیصلہ جاری کیا اور اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے بشریٰ بی بی اور عمران خان کو عدت کیس میں بری کرتے ہوئے احکامات جاری کیے کہ اگر کسی اور کسی میں مطلوب نہیں تو ان کو رہا کردیا جائے۔ ذرائع کے مطابق بشری بی بی کی اب توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ، ان کو گرفتار کرنے کیلئے نیب کی ٹیم اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئی ہے ۔
اس چند گھنٹے پہلے عدالت نے اپنا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کے خلاف عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کی7،7سال قیدکی سزائیں معطل کردیں۔
Load/Hide Comments