امریکہ: صدارتی انتکاب کے امیداور ڈونلڈٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے “ایلون مسک” کے جانب سے بڑی رقم کا عطیہ

ایلون مسک نے ٹرمپ کے انتخاب پر کام کرنے والے گروپ کو بطور عطیہ بڑی رقم دی ہے، میڈیا رپورٹ

بلومبرگ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلا اور سماجی رابطے کے پلیٹ فارم “ایکس” کے مالک ایلون مسک نےامریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاسی مہم کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کو ایک بڑی رقم عطیے میں دی ہے۔

 شائع ہونے والی رپورٹ میں عطیات کی رقم نہیں بتائی گئی تاہم یہ کہا گیا ہے کہ مسک نے اس سلسلے میں America PAC نامی گروپ کو “خاصی بڑی” رقم دی ہے۔ بلومبرگ کے مطابق اس گروپ کو 15 جولائی کو سرکاری طور پر اپنے عطیہ کنندگان کی فہرست ظاہر کرنا ہو گی۔  امکان ہے کہ 5 نومبر کو مقررہ صدارتی انتخابات کے لیے ٹرمپ کو آئندہ ہفتے سرکاری طور پر ریپبلکن پارٹی کا نامزد امیدوار نامزد کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں