پیرس سے بے گھر افراد کو نکالنے کی مہم تیز
فرانس کے دارالحکومت پیرس سے بے گھر افراد کو نکالنے کا عمل تیز ہوگیا ہے۔ پولیس نے نئی مہم شروع کی ہے جس کا بنیادی مقصد 26 جولائی سے پیرس میں شروع ہونے والے اولمپکس کی سیکیورٹی یقینی بنانا ہے۔
اردو ٹریبیون (ڈیسک) پیرس کے متعدد علاقوں میں غیر قانونی تارکینِ وطن نے متروک عمارتوں اور فٹ پاتھوں پر ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ ان سب کو نکال کر لیون اور مارسیلز لے جایا جارہا ہے۔
فرانس کی 7 کروڑ کی آبادی میں تارکینِ وطن کی تعداد 70 لاکھ ہے۔ حکام کے محتاط اندازے کے مطابق فرانسیسی حکومت کو ہر سال غیر قانونی تارکینِ وطن پر 40 ارب یورو خرچ کرنا پڑتے ہیں۔
فرانس میں آنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کی اکثریت کا تعلق شمالی اور شمالی اور مغربی افریقا سے ہے۔ بیشتر تارکینِ وطن فرانس کی سابق نوآبادیوں سے آتے ہیں۔ فرانسیسی معیشت میں غیر قانونی تارکینِ وطن کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اس لیے اُن سے مکمل چُھٹکارا پانے کی پالیسی مرتب کرنا دشوار ہے
Load/Hide Comments