16 بار عالمی چیمپئین کا ٹائٹل جیتنے والے جان سینا، کا ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
2025 میں لاس وگاس میں ہونے والا رسل مینیا کا ریسلنگ ایونٹ ان کے ریسنلگ کیرئیر کا آخری ایونٹ ہو گا، جان سینا
عالمی چیمپئین شپ جییتنے والے ریسلر جان سینا نے ٹورنٹو میںریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب ریسلنگ مقابلوں کے ایونٹ( ڈبلیو ڈبلیو ای) سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔
ریسلر جان سینا نے اعلان کیا کہ 2025 میں لاس وگاس میں ہونے والا رسل مینیا کا ریسلنگ ایونٹ ان کے ریسنلگ کیرئیر کا آخری ایونٹ ہو گا۔
عالمی ریسلر جان سینا نے 2001 میں عالمی ریسلنگ کے میدان میں قدم رکھا۔ انہوں نے 16 بار عالمی چیمپئین کا ٹائٹل جیتا۔ 2015 میں جان سینا نے بطور ایکٹر ایکشن موویز میں قدم رکھا، جہاں انہوں نے ڈیڈیز ہوم، بلاکرز، پیس میکر اور دی سوسائڈ سکاڈ جیسی فلموں میں کام کیا۔
Load/Hide Comments