پاکستان میں ہزاروں لوگ انصاف ملنے کے منتظر۔۔۔ سپریم کورٹ سمیت ہائی کورٹس میں ہزاروں کیس زیرالتواء۔۔۔ عدالتوں پر سوالیہ نشان۔۔۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد 58 ہزار تجاوز ۔۔۔ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف31 ہزار 944 اپیلیں قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے فیصلے کی منتظر۔۔۔
پاکستان میں انصاف ملنا ناممکن ہونے لگا، سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، عدالت عظمیٰ میں 58 ہزار 479 مقدمات فیصلوں کے منتظر ہیں۔
ہائی کورٹس احکامات کے خلاف فوجداری اپیلوں کی تعداد 10 ہزار سے بھی زیادہ ہے۔
سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی 30 جون تک کی تفصیلات سامنے آگئیں جبکہ ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف31 ہزار 944 اپیلیں قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے فیصلے کی منتظر ہیں۔
Load/Hide Comments