یہ ملکی معاملہ ے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحافیوں سے گفتگو

 اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے بعد  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے سیاسی صورتِ حال، خارجہ پالیسی اور عدلیہ میں جاری مقدمات سمیت مختلف امور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ یہ ملکی معاملہ ہے اور ملک کی خاطر اس اے پی سی میں جائیں گے۔

سپرنٹنڈنٹ جیل ان کی نوکری کر رہا ہے۔ یہ جب کہتے ہیں وہ ان کی میٹنگ کینسل کر دیتا ہے، عمران خان

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں کہ ہم افغانستان پر حملہ کر دیں گے جبکہ ان کے کرنل اور میجر یہاں جیل میں بیٹھے ہیں اورسپرنٹنڈنٹ جیل ان کی نوکری کر رہا ہے۔ یہ جب کہتے ہیں وہ ان کی میٹنگ کینسل کر دیتا ہے۔

انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات مضبوط نہ ہونے تک تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے جنگ نہیں جیت سکتے۔  آپ آپریشن کریں گے طالبان بھاگ کر افغانستان کے اندر چلے جائیں گے، جب تک افغان حکومت ساتھ نہ دے 2500 کلومیٹر طویل بارڈر پر یہ جنگ جیتنا ممکن نہیں ہے۔ہمارے دور میں این ڈی ایس اور غنی حکومت آپس میں ملے تھے میں اس کے باوجود افغانستان گیا اور بات چیت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *