میانوالی پولیس نے اسلام آباد پولیس کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر کے ایف 10 رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران عمر ایوب گھر پر موجود نہیں تھے۔
بانی پی ٹی آئی کے وزیراعظم بننے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ عمر ایوب
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اس چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں کہا کہ اے ٹی سی سرگودھانے میرے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور میانوالی پولیس نے میرے گھر چھاپہ مارا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کرنا چاہتی ہیں۔ عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وزیراعظم بننے تک جدوجہد جاری رہے گی۔