برطانوی وزیراعظم کی تارکین وطن کیلئے بڑی خوشخبری، روانڈا بھیجنے کے منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کےمطابق نومنتخب برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اپنے پہلے دن کی پریس کانفرنس میں روانڈا بھیجنے کے منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسٹارمر نے انتخابی مہم کے دوران تارکین وطن سے کیا گیا وعدہ پہلے ہی دن پورا کر دیا
کیئر اسٹارمر نے انتخابی مہم کے دوران تارکین وطن سے کیا گیا وعدہ پہلے ہی دن پورا کر دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ گزشتہ حکومت کی جانب سے تارکین وطن کیلئے بنایا گیا ایک ناکام منصوبہ تھا۔ صرف ایک فیصد غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں کمی ہوگی۔ اس فیصلے سے عدالتی جنگ کا خاتمہ ہوگیا اور برطانیہ کو آئندہ سال اور 2026 میں 50 ملین یورو کی بچت بھی ہوگی۔
کئیر اسٹارمر نے کہا کہ سیاسی پناہ لینے میں ناکام افراد کو بلکہ ان کے آبائی وطن واپس بھیجنا چاہیے۔ نو منتخب وزیر اعظم
واضح رہے کہ سابق حکمران جماعت کے روانڈا منصوبے کے تحت برطانیہ پہنچنے والے تارکین وطن کو 5 سال کے لیے روانڈا بھیجا جاتا تھا تاکہ وہ اپنے ملک چھوڑنے کی وجوہات کی تصدیق کر سکیں۔