بانی چیئرمین عمران خان نے عمر ایوب ایوب خان کا پارٹی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ قبول کرنے سے انکار۔۔۔ عہدے پا کام جاری رکھنے کا حکم
تحریک انصاف کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی چیئرمین عمران خان نے عمر ایوب ایوب خان کا پارٹی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ قبول نہیں کیا ہے اور اپوزیشن لیڈر اور پارٹی سیکریٹری جنرل دونوں عہدوں پر کام جاری رکھنے کی ہدایات کی ہیں۔
عمر ایوب خان نے گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
جاری کردہ اعلامیے میں پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین نے عمر ایوب خان کی پارٹی کے لیے قربانیوں کی تعریف کی ہے۔ اس سے قبل پارلیمانی پارٹی اور تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے متفقہ قراردادوں کے ذریعے عمر ایوب سے استعفیٰ واپس لینے کی استدعا کی تھی۔
Load/Hide Comments