نو منتخب برطانوی وزیر خارجہ کا غزہ میں فوری جنگ بندی کی حمایت کا اعلان، دوسری جانب جنگ بندی کی کوششیں تیز، اسرائیل نے حملے بڑھا دیئے، فوجی آپریشن میں 100 فلسطینی ہلاک

حال ہی میں برطانیہ میں ہونے والے انتخابات کے بعد نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ایک بیان میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کا اعلان  کیا ہے۔

لیبر پارٹی کے خارجہ امور کے نگران ڈیوڈ لیمی کو وزیر خارجہ کے طور پر ذمہ داری دی گئی ہے، ڈیوڈ لیمی 2021 سے لیبر پارٹی کے خارجہ امور کے لیے ترجمان کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔انہوں نے اپنے پہلے بیان میں ہی کہا ہے کہ ہم میں سے ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ طبقات کس قدر اذیت سے گزر رہے ہیں جنیں اسرائیل اور غزہ سے نکلنے کا منظر نامہ دیکھنا پڑا ہے۔ لیکن اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم سفارت کاری کے ذریعے غزہ میں فوری جنگ بندی کی حمایت کریں نیز یرغمالیوں کی فوری رہائی کے لیے کام کریں۔

غزہ کے علاقے شجاعیہ میں کئی روز سے جاری فوجی آپریشن میں 100 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 50 مقامات پر بمباری سے متعدد فلسطینی شہید ہو گئے،جنگ بندی معاہدے کی کوششیں تیز ہوتے ہی اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے بڑھا دیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں