امریکہ: جوبائیڈن کے صدارتی الیکشن سے دستبردار۔۔۔۔؟؟؟

صدر جوبائیڈن حکمران جماعت ڈیموکریٹک کے امیدوار کی حیثیت سے دستبرداری کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، ترجمان وائٹ ہاؤس

ابسولیوٹلی ناٹ، جوبائیڈن صدارت کی دوڑ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین جین پیئر نے جوبائیڈن کے صدارتی الیکشن سے دستبردار ہونے کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صدر جوبائیڈن حکمران جماعت ڈیموکریٹک کے امیدوار کی حیثیت سے دستبرداری کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ وائٹ ہائوس کی جانب سے الیکشن مہم کے حوالے سے وضاحت بھی جاری کر دی گئی ہے۔ وائٹ ہائوس کی ترجمان کے مطابق  امریکی صدارتی الیکشن 2024 میں جوئیڈن الیکشن مہم کو نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ انہی قیاس آرائیوں پر امریکی صدر کی جانب سے انتخابی مہم کے تین ممبران کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ کہیں نہیں جا رہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں