
xr:d:DAFohLLcBDs:5557,j:6999014525728324849,t:24030508
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی رپورٹنگ پرپابندی کیخلاف درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا
چیف جسٹس عامرفاروق نے پیمرا وکیل کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ زمانہ آگے جارہا ہے واپس مت جائیں ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے قانون قاعدے کے حساب سے چلیں توکوئی عدالت آپکونہیں روکے گی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی
، چیف جسٹس نے پیمرا وکیل سے پوچھا کہ پیمرا نے تو سیدھا سیدھا پابندی پرہی چلے گئے ایسا کیا رپورٹ ہوا تھا جس پر یہ احکامات جاری کرنا پڑا؟ پیمرا وکیل بولے کہ تحریری فیصلہ کو رپورٹ کرنے کی اجازت دی ہے چیف جسٹس عامرفاروق نے کہاکہ زمانہ تبدیل ہوچکا ہے چیزیں تبدیل ہوچکی ہیں، ہمیں ان چیزوں کیساتھ خود کو ڈھالنا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کی بات کروں تویہاں ایسا کچھ نہیں کہ کہیں غلط رپورٹنگ ہوئی، اگرکہیں غلط رپورٹنگ ہوئی تواس کیلئے بھی طریقہ کارموجود ہے وکیل پیمرا نے ہدایت نامے کا تذکرہ کیا تو چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نےایسی کوئی شکایت نہیں بھیجی کہ غلط رپورٹنگ ہوئی ہے
عدالتی آبزرویشن بھی رپورٹ ہوسکتی ہیں عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو آئندہ ہفتے سنایا جائے گا۔