امریکہ کا یوکرین کے لیے 2.3 بلین ڈالر کے نئے سکیورٹی پیکج کا اعلان

امریکی وزیرِ دفاع نے کہا کہ یوکرین کو دیے جانے والے جدید ترین ہتھیاروں میں اینٹی ٹینک ہتھیار اور ایئر ڈیفینس انٹرسیپٹر نمایاں ہیں۔ فروری 2022 سے اب تک امریکا نے روس کے خلاف ڈٹے رہنے کے لیے یوکرین کو 50 ارب ڈالر سے زیادہ کی فوجی امداد فراہم کی ہے۔

پیکج مزید فضائی دفاعی مداخلت کار، ٹینک شکن ہتھیار اور دیگر ضروری جنگی سازوسامان فراہم کرے گا، امریکی وزیرِ دفاع

امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ امریکہ یوکرین کے لیے 2.3 بلین ڈالر کا نیا سکیورٹی امدادی پیکج فراہم کرے گا جس میں اہم فضائی دفاعی اور ٹینک شکن ہتھیار شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادار کے مطابق آسٹن نے اپنے یوکرینی ہم منصب رستم عمروف کے ساتھ ملاقات کے آغاز میں کہا کہ امریکہ جلد ہی یوکرین کے لیے 2.3 بلین ڈالر سے زیادہ کی نئی سکیورٹی امداد کا اعلان کرے گا۔ یہ پیکج مزید فضائی دفاعی مداخلت کار، ٹینک شکن ہتھیار اور دیگر ضروری جنگی سازوسامان فراہم کرے گا جو امریکی سٹاک سے حاصل کیے گئے ہیں۔

وزیر دفاع  کا کہنا تھا کہ ہم معاہدہ شمالی بحرِ اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کی رکنیت کے لیے بھی یوکرین کی حمایت کریں گے۔  یوکرین کے صدر اور دیگر اعلیٰ حکام کئی ماہ سے امریکا اور یورپ پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اگر روس کے خلاف مضبوط ڈھال بنانا چاہتے ہیں تو یوکرین کی بھرپور فوجی اور معاشی امداد جاری رکھیں۔ امریکا اور یورپ دونوں ہی خطوں میں یوکرین کے لیے امداد کے حوالے سے شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں