یونان : سیریفوس جزیرے پر خوفناک آگ نے تباہی مچا دی

یونان (خالد مغل)  ہفتے کی دوپہر سیریفوس جزیرے  Serifos پر لگی خوفناک آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ یہ بات جزیرے کے میئرکونستاندیوس رویدیس Konstantinos Revintis نے مقامی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتائی کہ :

جزیرے پر لگی تمام مقامات پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، اب ہم صرف نگرانی کر رہے ہیں۔ جزیرے کا تمام جنوب مغربی حصہ بری طرح سے جل چکا ہے۔ آگ اتنی شدید تھی کہ پورے علاقے کو لپیٹ میں لینے کے بعد ایک مقام پر جا کے آگ سمندر میں رک گئی تھی۔”

ہفتہ کی رات ایتھنز سے کمک پہنچنے تک، صرف ایک فائر ٹرک جس میں چار فائر فائٹرز، میونسپلٹی کے پانی کے ٹینک، دو ہوائی جہاز، اور ایک ہیلی کاپٹر اس جزیرے پر چل رہا تھا۔

رات 11 بجے سے ٹھیک پہلے، 22 فائر فائٹرز اور 11 گاڑیوں کی ایک ٹیم ایتھنز کی پیریاس پورٹ سے جہاز کے ذریعے روانہ ہوئی۔ تیز ہواؤں اور آگ کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے متعدد قصبوں اور دیہاتوں سے مکینوں کے انخلاء کے لیے تین 112 پیغامات جاری کیے گئے۔

خوفناک آگ نے تباہی مچاتے ہوئے مکانات، گوداموں، چرچ، جنگلات اور مختف املاک کو زبردست نقصان پہنچایا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں