یونانی جزیرے پر بحری جہاز کو حادثہ 5 افراد زخمی
یونان ( ویب ڈیسک) فولےغاندروس جزیرے Folegandros کی بندر گاہ پر مسافر بحرئی جہاز SAONISOS لنگر اندوز ہوتے ہوئے جیٹی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
ہیلینک کوسٹ گارڈ Hellenic Coast Guard کے مطابق، تصادم کے دوران عملے کے تین ارکان اور دو مسافر زخمی ہوئے جنہیں فولےغاندروس Folegandros کے طبی کلینک منتقل کر دیا گیا۔
حفاظتی وجوہات کی بناء پر جہاز کی روانگی منسوخ کر دی گئی اور جہاز کو معائینہ کیلئے روک لیا گیا۔
جہاز، جس میں 24 مسافر، 29 عملے کے ارکان، اور 7 کاریں سوار تھیں۔
Load/Hide Comments