ایران: صدارتی انتخابات ، کسی امیدوار کو اکثریت نہ حاصل ہو سکی، ووٹنگ دوبارہ ہو گی

صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں مسعود پزیشکیان اور سعید جلیلی میں مقابلہ 5 جولائی کو ہوگا.

ایران میں قبل از وقت ہونے والے صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نا کرسکا جس کے بعد دوبارہ ووٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت داخلہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صدارتی انتخابات میں کسی امیدوار کو اکثریت (50 فیصد ووٹ) نا ملنے کے باعث ایران میں 5 جولائی کو دوبارہ صدارتی الیکشن منعقد ہونگے، صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں مسعود پزیشکیان اور سعید جلیلی میں مقابلہ ہوگا۔

سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کے باعث ایران میں قبل از  وقت انتخابات منعقد ہوئے تھے۔

ایران کے صدارتی امیدوار مسعود پیزشکیان اور سعید جلیلی کے 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہنے کے بعد ایران میں اگلے ہفتے رن آف ووٹنگ ہو گی۔ انتخابی ترجمان محسن اسلامی نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کی طرف سے کی جانے والی ایک نیوز کانفرنس میں نتائج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 24.5 ملین ووٹ ڈالے گئے، پیزشکیان نے 10.4 ملین جبکہ جلیلی کو 9.4 ملین ووٹ ملے۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو 3.3 ملین ملے۔ شیعہ عالم مصطفیٰ پور محمدی کے پاس 206,000 ووٹ تھے۔

ایران کے صدارتی الیکشن میں محمد باقر 34 لاکھ ووٹ لیکر تیسرے نمبر  پر ہیں جبکہ مصطفیٰ پور محمدی محض 2 لاکھ سے کچھ زائد ووٹ حاصل کرسکے۔ ایرانی الیکشن کمیشن کے مطابق 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا جب کہ 2021 میں ہونے والے الیکشن میں ٹرن آؤٹ 48 فیصد تھا، صدارتی انتخابات میں 2 کروڑ 45 لاکھ ووٹوں کی گنتی مکمل کی گئی۔

ایرانی صدارت کیلئے سعید جلیلی، محمد باقر، مسعود پزیشکیان اور مصطفیٰ پور محمدی کے درمیان مقابلہ تھا مگر  50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہ کرسکنے کے  بعد اب ایران میں 5 جولائی کو صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں دوبارہ ووٹ ڈالے جائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں