افغانستان کے بارے میں خصوصی سفیروں کا تیسرا اجلاس آج قطر میں ہو گا
افغانستان کے بارے میں خصوصی سفیروں کا تیسرا اجلاس آج قطر کے شہردوحہ میں ہوگا۔
اقوام متحدہ کی سیاسی اور قیام امن سے متعلق امور کی انڈرسیکرٹری جنرل روز میری ڈیکارلو سیکرٹری جنرل کی جانب سے اجلاس کی صدارت کریں گی۔ اجلاس میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جائیگا کہ افغانستان کے معاملے پر بین الاقوامی سطح پر اہم مربوط اور ڈھانچہ جاتی امور پر بات چیت کو کیسے آگے بڑھایا جائے۔اجلاس میں تقریبا تیس ممالک اور عالمی اداروں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔اجلاس میں افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد چھ رکنی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments