پھلوں کا بادشاہ “آم” قطر میں پہنچ گیا، دوحہ “الحمبا Al Hamba” میں مینگو اور مینگو پرڈاکس فیسٹیول کا آغاز ہو گیا، سفیر پاکستان محمد اعجاز نے افتتاح کیا
دوحہ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے پرائیویٹ انجینئرنگ آفس (PEO) کی آرگنائزنگ کمیٹی کے تعاون سے منعقد ہونے والے پہلے “الحمبا Al Hamba” مینگو اور مینگو پرڈاکس فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ۔ اس فیسٹیل میں پاکستانی آموں کے بھرپور اور متنوع ذائقوں کی نمائش کی جائے رہی ہے ۔ 43 سے زائد کمپنیاں 100 سے زائد آؤٹ لیٹس کے ساتھ اس فیسٹیول کا حصہ ہیں ۔
دس روزہ الحمبا فیسٹول 27 جون سے 6 جولائی کے دوحہ کے سوق واقف میں جاری رہے گا۔فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں دوحہ میں تعینات پاکستانی سفیر محمد اعجاز, ایمبیسڈر ابراہیم یوسف عبداللہ فخری (ڈائریکٹر پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ وزارت خارجہ قطر )سمیت پاکستان دوست ممالک کے ڈپلومیٹس نے بھی شرکت کی۔
الحمبا فیسٹیول میں آنے والوں کو بہترین پاکستانی آموں کی مختلف اقسام کا مزہ چکھنے کا موقع ملے گا، جن میں مشہور اقسام جیسے سدھری، چونسہ، سفید چونسہ، انور رتول اور دوسیری شامل ہیں۔
آم کے علاوہ، اس تہوار میں موسمی پھل جیسے فالسہ، جامن اور آڑو بھی پیش کیے جائیں گے، جو تہواروں میں گرمیوں کی مٹھاس کا اضافہ کریں گے۔ پاکستان سمیت مختلف ممالک کے لوگوں نے الحمبا فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں حصہ لیا اور پاکستانی آم اور دیگر پھلوں سمیت فیسٹیول میں موجود دیگر پروڈکس کو پسند کیا۔
سفیر پاکستان محمد اعجاز اور پاکستانی ٹریڈ اینڈ انویسمنٹ اتاشی سیرین اسد نے اردو ٹریبیون سے خصوصی گفتگو میں اس فیسٹیول کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
الحمبا فیسٹیول ، پاکستان کے بھرپور زرعی ورثے اور پاک روایات کو مناتا ہے۔ دوحہ، قطر میں منعقد ہونے والے اس میلے کا مقصد ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا اور خوراک کی عالمی زبان کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔