عمر ایوب نے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
پاکستان تحریک انصاف کےجنرل سیکریٹری عمر ایوب اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
عمر ایوب نے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کےعہدے سے مستعفی ہونے کا خط ٹوئٹ کردیا۔ عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے نام خط تحریر کیا۔
عمر ایوب نے مزید لکھا ہے کہ شاندار سپورٹ پر سینیٹر شبلی فراز، کورکمیٹی اور ممبران کا شکرگزار ہوں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عہدے کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتا، مجھے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے طور پر بھی نامزد کیا گیا، دونوں عہدے پوری توجہ کے متقاضی ہیں۔
عمر ایوب نے پارٹی ڈھانچے کو منظم کرنے کےلیے سیکریٹری جنرل کا عہدہ کسی اور کو دینے کا مشورہ دیا ہے، جبکہ یہ کہا ہے کہ میں کارکن کی حیثیت سے پی ٹی آئی کےلیے کام کرتا رہوں گا۔
استعفے پر 22 جون 2024 کی تاریخ درج ہے۔
Load/Hide Comments