بھارت: رکن پارلیمان اسد الدین اویسی کا نئی پارلیمان میں رکنیت کا حلف لیتے ہوئے “جئے فلسطین” کا نعرہ

بھارت میں ہونے والے انتخابات کے بعد بھارت کی اٹھارہویں پارلیمان کے لیے منتخب اراکین میں سے چند اراکین نے حلف برداری کے دوران کئی متنازع نعرے لگائے،  جن پر پارلیمان کے اندر اور باہر ہنگامہ برپا ہوگیا۔

“فلسطین کی جئے” کا نعرہ لگانے پر بی جے پی کے رہنماوں نے حیدرآباد سے منتخب  ہونے والے رکن اسدالدین اویسی کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

نعرے کو اب پارلیمان کے ریکارڈ سے حذف کردیا گیا

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمان اویسی نے نئی پارلیمان میں رکنیت کا حلف لیتے ہوئے “جئے فلسطین” کا نعرہ بھی لگایا جبکہ اویسی نے حلف اردو زبان میں لیا۔ حلف اٹھانے کے بعد انہوں نے “جئے بھیم، جئے میم، جئے تلنگانہ، جئے فلسطین” کہا۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ ایک غیرملکی ریاست کی “وفاداری” کا اظہار کرنے کے لیے ضابطے کے مطابق لوک سبھا کی رکنیت سے نااہل ٹھہرایا جائے۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے بتایا کہ انہیں اویسی کے نعرے کے متعلق شکایت موصول ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا،”ہمیں فلسطین یا کسی ملک سے کوئی دشمنی نہیں ہے لیکن سوال صرف یہ ہے کہ کیاحلف لیتے وقت کسی دوسرے ملک کی تعریف کرنا درست ہے یا نہیں ہم اس سلسلے میں ضابطے کا جائزہ لے رہے ہیں

اویسی کا کہنا تھا کہ دیگر اراکین نے بھی مختلف نعرے لگائے ہیں تاہم  میرا لگایا ہوا نعرہ غلط کیسے ہو گیا؟  مجھےواضح کیا جائے کہ آئین میں اس حوالے سے کیا باتیں لکھی ہیں۔ مجھے جو کہنا تھا، میں نے کہہ دیا اویسی کا مزید کہنا تھا کہ آپ مہاتما گاندھی کو پڑھیں کہ انہوں نے فلسطین کے بارے میں کیا کہا تھا؟

50% LikesVS
50% Dislikes

بھارت: رکن پارلیمان اسد الدین اویسی کا نئی پارلیمان میں رکنیت کا حلف لیتے ہوئے “جئے فلسطین” کا نعرہ” ایک تبصرہ

  1. السلام وعلیکم:
    آپ کی ویب سائٹ معلوماتی اور مصدقہ خبروں پر مشتمل ہے۔ اس وقت دنیا میں مثبت اور خالص صحافت کی اشد ضرورت ہے۔ جو کہ اردو ٹریبیون میں نظر آتی ہے۔ اپنی اس بہترین کوشش کو جاری رکھیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں