جنوبی کوریا : لیتھیئم بیٹری بنانے والے کارخانے میں آتشزدگی، 22 افراد جھلس کر ہلاک
جنوبی کوریا کے شہر ہواسنگ میں لیتھیئم بیٹری بنانے والے کارخانے میں آتشزدگ لگ جانے سے تقریباً 22 افراد اب تک جھلس کر ہلاک ہو چکے ہیں۔
ہلاک شدگان میں 2 کورین اور 20 غیر ملکی شامل ہیں، اموات میں اضافہ ممکن ہے، ہلاک ہونے والوں میں 7 مرد اور 15 خواتین شامل ہیں۔
جنوبی کوریا میں یہ رواں سال کا سب سے بڑا حادثہ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ آگ گودام کے اندر بیٹری سیلز کے پھٹنے سے لگی جہاں تقریباً 35 ہزار بیٹریاں رکھی ہوئی تھیں۔
جنوبی کوریا بیٹریوں والی فیکٹری کی آگ نے جنوبی کوریا کی فضا سوگوار کردی۔
فیکٹری کے اندر سے تقریباً 20 لاشیں دریافت ہوئیں ہے آگ 24 تاریخ کو صبح 11 بجے کے قریب لگی جو کئی گھنٹے جاری رہی
بتایا جاتا ہے کہ عمارت کی بلڈنگ 3 کی پہلی منزل پر موجود تمام ملازمین کو باہر نکال لیا گیا تھا تاہم دوسری منزل پر موجود زیادہ تر ملازمین بچ نکلنے میں ناکام رہے۔
قریبی اسپتال میں ایک درجن کے قریب زخمی ملازمین کو لایا گیا جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
امور داخلہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں