اسرائیل کو اپنے وجود کی جنگ میں امریکی ہتھیاروں کی ضرورت ہے، نیتن پاہو نے امریکہ سے ہتھیاروں کی ترسیل تیز کرنےکی اپیل۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن ہاہو نےکہا ہے جہ امریکی دوستوں سےاپیل ہے کہ اسلحے کی ترسیل تیز کریں۔
اپنی تقریر کے دوران نیتن یاہو نے امریکی انتظامیہ سے ہتھیاروں کی کھیپ تیزی سے بھیجنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے امریکی دوستوں سے ہتھیاروں کی ترسیل میں تیزی لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم حماس کو ختم کیے بغیر جنگ ختم کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔
چار ماہ قبل امریکہ سے اسرائیل کو آنے والے ہتھیاروں کی سپلائی میں نمایاں کمی آئی تھی
نیتن یاھو نےاسرائیل پر ہتھیار اور گولہ بارود روکنے کا الزام لگاتے ہوئے امریکہ پرتنقید بھی کی تھی جس کا بعد واشنگٹن میں شدید غصہ پھیل گیا تھا۔ جس کی وضاحت دیتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے وجود کی جنگ میں امریکی ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔ وائٹ ہاؤس نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جنگ کے حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے امریکہ پر کی گئی تنقید پر شدید مایوسی کا اظہار کیا تھا۔