یونان : بیوی کو دھاتی اوزار سے مارنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار، گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ!

ایتھنز (خالد مغل) یونان میں ایک 46 سالہ شخص کو ہفتے کی شام پیلوپونیسو کے ساحلی شہر فیلیاترا میں اپنی 25 سالہ بیوی کو بے دردی سے مارنے پیٹنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ اسے گھریلو تشدد، شدید جسمانی تشدد اور غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزامات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق نوجوان خاتون پر ایک میٹر لمبے دھاتی اوزار کے ساتھ جسمانی تشدد کیا گیا۔ جس کے بعد خاتون نے پولیس کو بلا کر مقدمہ درجہ کرا دیا۔ بعد ازاں پولیس نے زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ 

46  سالہ شخص کو پیر کے روز پولیس پبلک پراسیکیوٹر کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

(اپوستولوس لیتراس اپنی بیوی کے ساتھ)

یاد رہے یونان میں گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے گزشتہ ہفتے یونان کے معروف وکیل  اپوستولوس لیتراس (Apostolos Lytras)  کو بھی ان دنوں گھریلو تشدد کرنے کے جرم میں پولیس گرفتار کر چکی ہے اور انہیں مقدمے کا سامنا ہے جو کہ ان کی بیوی نے ان پر عدالت میں دائر کیا ہے۔ ان کی بیوی کا کہنا تھا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ ان کے خاوند نے ان پر تشدد کیا ہے۔

نیز ایتھنز میں گزشتہ ماہ 28  سالہ یونانی دوشیزہ کا اس کے ساتھی نے پولیس اسٹیشن کے سامنےبےرحمی کے ساتھ قتل کر دیا تھا، 28  سالہ دوشیزہ کو اپنے ساتھی کی جانب سے قتل کر دینے کی دھمکی تھی اور وہ پولیس سے مدد مانگنے آئی تھی۔ جس کے بعد تھانے سے باہر نکلتے ہی انتظار میں کھڑے اس کے ساتھی نے خنجر کے ساتھ اس کا قتل کر ڈالا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں