شادی کی خبروں پر ثانیہ مرزا کے والد کا ردعمل آگیا
بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بیٹی کی کرکٹر محمد شامی سے دوسری شادی کی افواہوں پر سخت ردعمل دیا ہے
میڈیا میں حال ہی میں ثانیہ مرزا اور فاسٹ بولر محمد شامی کی مستقبل میں شادی کرنے کی افواہیں گردش کرنا شروع ہوئی تھیں۔ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب سوشل میڈیا پر کسی نے ثانیہ کے ہمراہ شامی کی ایڈٹ شدہ تصاویر لگائیں، ان فوٹو شاپ ہوئی تصویروں میں شامی کو دلہا کے روپ میں دکھایا گیا۔
رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ شامی اور ثانیہ اگست میں شادی کرنے والے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے ان افواہوں پر ردعمل نہیں دیا گیا جب کہ اب ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے افواہوں پر سخت ردعمل دیا ہے۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران مرزا نے واضح کیا کہ یہ سب بکواس ہے، ثانیہ کی تو کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں ہوئی۔
Load/Hide Comments