شاہد آفریدی اسرائیلی گروپ کے ساتھ سیلفی کے بعد خبروں کی زد میں۔۔۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے ایک اسرائیلی گروپ ’نارتھ ویسٹ فرینڈز آف اسرائیل‘ کی جانب سے اپنے دو اراکین کی شاہد آفریدی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی گئی تھی، جس میں لکھا گیا تھا کہ کہ شاہد آفریدی نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے ہمارے مطالبے کی حمایت کی ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ لغو اور بے بنیاد دعویٰ سامنے آتے ہی شاہد آفریدی نے مذکورہ اسرائیلی گروپ کا بھانڈا پھوڑ کر سازش کو بے نقاب کر دیا اور سوشل میڈیا صارفین کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش پر دوٹوک جواب بھی دے ڈالا۔ شاہد آفریدی نے اسرائیل کے حامی گروپوں کی حمایت کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان لوگوں کے ساتھ سیلفی اس لیے لی تھی کیونکہ میرا خیال تھا کہ یہ لوگ عام مداحوں کی طرح ہیں۔

شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس واقعے سے متعلق کُھل کر بتایا کہ تصور کریں کہ برطانیہ میں مانچسٹر کی ایک سڑک پر آپ کے مداح سیلفی لینے کے لیے کہیں اور پھر کچھ ہی دیر بعد وہ اس تصویر کو صہیونی حمایت کے طور پر انٹرنیٹ پر لگا دیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں