ثانیہ مرزا نے بھارتی کرکٹر محمد شامی سے دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
ثانیہ مرزا نے بھارتی کرکٹر محمد شامی سے دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جَلد ہی کرکٹر محمد شامی کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں۔
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا معروف قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ہیں، اس سابق جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک بھی ہے جو کہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔
ثانیہ مرزا کے والد نے رواں سال کے آغاز میں اپنی بیٹی کی شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق کی تھی۔
اس کے بعد اچانک شعیب ملک کے اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ سوشل میڈیا پر شادی کا اعلان سامنے آیا تھا
ثانیہ اور شعیب کے درمیان فروری میں ہونے والی طلاق کے 4 ماہ کے بعد اب متعدد بھارتی میڈیا ویب سائٹ کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ثانیہ جَلد ہی بھارتی بولر، محمد شامی سے شادی کرنے والی ہیں۔
ثانیہ مرزا اور محمد شامی 20 اگست کو شادی کرنے والے ہیں