سعودیہ عرب: مکہ مکرمہ میں گرمی سے کم از کم 577 حاجی جاں بحق ہوگئے
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودیہ عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں حج بیت اللہ کے موقع پر گرمی سے کم از کم 577 حاجی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
گرمی سے جاں بحق حاجیوں میں سے 323 کا تعلق مصر اور 144 کا تعلق انڈونیشیا سے ہے جبکہ اردن کے 60، تیونس کے 35 حاجی جاں بحق ہوئے ہیں۔ دوران حج گرمی سے ایران کے 11، سینیگال کے 3 حاجی جاں بحق ہوئے ہیں.
پیر کے روز مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوا تھا، خبر ایجنسی
Load/Hide Comments