سترہ سال کےبعد حج سیزن سردیوں میں آئے گا، سعودی محکمہ موسمیات

سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہرسال حج سیزن کو گرمیوں سے نکل کر سردیوں کی طرف منتقل ہورہا ہے۔ ماہیرین کے مطابق سترہ سال کےبعد حج سیزن سردیوں میں آئے گا۔ اس سال حج سیزن پر غیر معمولی گرمی دیکھنے میں آئی ہے۔ شدید گرم موسم کے پیش نظر سعودی وزارت صحت نے حجاج کرام کو سن اسٹروک سے بچانےکے لیے ہرممکن اقدامات کیے ہیں۔  قومی مرکز برائے موسمیات کے سرکاری ترجمان حسین القحطانی نے انکشاف کیا کہ آئندہ برس کا حج موسم گرما میں آخری حج ہوگا۔

انہوں  نے مزید کہا کہ حج اگلے سال کے بعد 1447 ہجری سے شروع ہوکر 8 سال کے عرصے کے لیے موسم بہار میں منتقل ہوجائے گا اور اس کے بعد اگلے 8 سالوں میں حج کا موسم سردیوں کے موسم میں آئے گا۔  جس کا آغاز ہجری سال 1454 ہجری سے شروع ہونے والا حج سیزن 1461ھ تک سردیوں میں رہے گا۔ 1462 اور 1469 ہجری کے درمیان کا عرصہ خزاں کے حج سیزن پر مشتمل ہوگا۔ س طرح یہ چار موسم 33 ہجری سالوں میں مکمل ہو کر 1470 ہجری کو ایک بار پھر حج سیزن گرمیوں میں آئے گا۔اس طرح ہم 16 سال کی مدت کے لیے گرمیوں کے موسم میں حج کو مکمل طور پر الوداع کریں گے۔یاد رہےکہ سعودی عرب میں گرمیوں میں اوسط درجہ حرارت 45-47 ڈگری سیٹی گریڈ کےدرمیان ہوتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں