پاکستان میں فٹ بال کا زبردست ٹیلنٹ موجود ہے۔ فٹ بال اسٹار مائیکل اوئن

ویب ڈیسک ۔ پاکستان میں فٹ بال لیگ کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سابق انگلش اسٹار فٹ بالر مائیکل اوئن (Michael Owen) اس پاکستانی فرنچائز کے سفیر مقرر کیے گئے ہیں۔ ان کے بقول پاکستان میں بہت زیادہ صلاحیتیں ہیں۔

پاکستان فٹ بال لیگ (PFL) کے سفیر مائیکل اوئن کے بقول پاکستان میں ایسے بہت سے کھلاڑی ہیں، جو پروفیشنل فٹ بالر بن سکتے ہیں۔ اس سابق انگلش اسٹار فٹ بالر نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کہا،

”مجھے یقین ہے کہ پاکستان فٹ بال لیگ، کھلاڑیوں کو اپنی پوری صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا حقیقی موقع فراہم کرے گی۔‘‘

اوئن نے پہلی مرتبہ سن2021 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ تب وہ برطانوی کمپنی ‘گلوبل سوکر وینچرز‘  کے سفیر کی حیثیت سے پاکستان گئے تھے، جس کا مقصد پاکستان میں سن 2022 میں ایک نئی لیگ شروع کرنا تھا لیکن پاکستان میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کی وجہ سے اس منصوبے کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔

مائیکل اوئن نے پی ایف ایل کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ:

”پاکستان ایک ایسا ملک ہے، جس میں کھیل کے لیے حقیقی جذبہ ہے۔ اگرچہ بہت سے لوگ کہیں گے کہ کرکٹ پاکستان میں ایک بہت اہم کھیل ہے، تاہم حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں 3.4 ملین رجسٹرڈ فٹ بالرز ہیں جو آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ کھیل اس ملک میں کتنا مقبول ہے”۔

44 سالہ سابق انگلش کھلاڑی اوئن ماضی میں انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ، لیورپول اور نیو کاسل یونائیٹڈ کے علاوہ ہسپانوی لیگ لا لیگا کے مشہور کلب رئیل میڈرڈ کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں فٹ بال کی مستقبل کو تابناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ:

”میں پاکستان میں موجودہ فٹبال کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے میں مدد کی کوششیں کرنے کے حوالے سے بہت پرجوش ہوں”۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں