
ضلع کرم میں دہشت گردی کا پہلا واقعہ لوئر کرم کے علاقہ ساتین میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دو بھائیوں حبیب اور شیرین کو قتل کردیا۔ دوسرا واقعہ سنٹرل کرم میں تیندو کے قریب کوڑم روڈ پر پیش آیا جہاں روڈ کے کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا اور قریب سے گزرنے والی سواریوں سے بھری گاڑی دھماکے کی زد میں آ گئی۔
دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار سعید اللہ، حنیف اللہ اور سعید اللہ کے بیٹے حسنین کے ساتھ ساتھ ذکریا بھی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے سے مسافر گاڑی مکمل طور تباہ ہو گئی جبکہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔
مام افراد قربانی کا جانور خریدنے اور عید کی خریداری کے لیے صدہ جارہے تھے۔