فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے برسلز آمد پر کمیونٹی میں جوش و خروش، تاہم چند ناخوشگوار لمحات بھی پیش آئے

فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے کامیاب دورۂ امریکہ کے بعد بیلجیم کے شہر برسلز آمد پر پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ استقبال کی تیاریوں میں مصروف پاکستانی کمیونٹی کے اراکین، جن میں رہنما ملک شرجیل اعوان بھی شامل تھے، بڑی تعداد میں شریک تھے۔

اسی دوران ایک موقع پر چند افراد کے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پیل دیکھنے میں آئی، جس میں ملک شرجیل اعوان کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فریقین کو الگ کر دیا اور صورتحال کو قابو میں لے لیا۔

ملک شرجیل اعوان اور دیگر کمیونٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات مجموعی طور پر مثبت سرگرمیوں پر اثر انداز نہیں ہوتے، اور زیادہ تر پاکستانی تارکین وطن اپنے ملک کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ برسلز میں پاکستانی قیادت کا یہ دورہ مجموعی طور پر کامیاب قرار دیا گیا۔