برسلز میں پاکستانی صحافی ڈاکٹر عثمان رانا سے ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ عمران خان کو ایک آفر دی گئی تھی، لیکن وہ “ریاست نہیں بلکہ سیاست بچانا چاہتے ہیں۔” فیلڈ مارشل کے مطابق ریاست اپنی جگہ قائم رہے گی، تاہم “انتشاری” ختم کر دیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے خلاف حالیہ سخت اقدامات اسی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں۔ فیلڈ مارشل ملک میں حالیہ آئینی تبدیلیوں سے مطمئن نظر آئے اور بتایا کہ وہ 2030 کے وژن پر کام کر رہے ہیں، جس میں معیشت کی بحالی اور سیاسی پولرائزیشن کا خاتمہ شامل ہے