اردو ٹریبیون (لاہور ڈیسک)

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے اور سیلابی صورتحال میں شدت کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے چناب مرالہ ہیڈ ورکس پر پانی کی سطح 4 لاکھ 68 ہزار کیوسک تک جا پہنچی ہے۔ خانکی ہیڈ ورکس میں 339470 کیوسک، قادرآباد ہیڈ ورکس میں 232450 کیوسک جبکہ چنیوٹ پل پر پانی کی سطح 108343 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

تریموں ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ 355744 کیوسک ہے۔ دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کی سطح 71010 کیوسک، سائفن پر 54190 کیوسک، شاہدرہ پر 53630 کیوسک، بلوکی ہیڈ ورکس پر 117655 کیوسک اور سدھنائی ہیڈ ورکس پر 193470 کیوسک تک پہنچ گئی ہے۔

دریائے ستلج میں بھی پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ جی ایس والا پر 269501 کیوسک، سلیمانکی ہیڈ ورکس پر 122736 کیوسک، اسلام ہیڈ ورکس پر 95727 کیوسک اور پنجند ہیڈ ورکس پر 182107 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔