اردو ٹریبیون (لاہور ڈیسک)
سندھ کے مختلف شہروں میں تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے باعث نظام زندگی متاثر ہونے لگا۔ ٹنڈوالہ یار اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
سانگھڑ میں بھی رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہوئی، جبکہ سجاول، ماتلی، ٹنڈوآدم اور ٹنڈو محمد خان میں بھی بادل جم کر برسے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 3 اکتوبر تک سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور تھرپارکر سمیت دیگر اضلاع میں بھی بارشوں کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق بارش کے دوران شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔