اردو ٹریبیون (لاہور ڈیسک)

ملک میں یکم اکتوبر 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے جس کا اطلاق اگلے پندرہ دن کے لیے ہوگا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرول (موٹر اسپرٹ) کی قیمت میں فی لیٹر 1.97 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 2.48 روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ مجموعی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4.65 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اضافے کی بنیادی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ اور خطے میں جاری جیو پولیٹیکل کشیدگیاں قرار دی جارہی ہیں۔

ماہرین کے مطابق قیمتوں میں ممکنہ اضافہ پہلے سے مہنگائی کے دباؤ میں جکڑے عوام پر مزید بوجھ ڈالے گا اور ٹرانسپورٹ، اشیائے خوردونوش سمیت دیگر روزمرہ اخراجات میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔