اردو ٹریبیون (لاہور ڈیسک)

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران روہنگیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ روہنگیا مسلمان کئی دہائیوں سے جبری بے دخلی اور بنیادی حقوق کی محرومی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میانمار کی ریاست رخائن میں حالیہ پرتشدد کارروائیوں نے بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد کو دوبارہ ہجرت پر مجبور ہونا پڑا۔ عاصم افتخار نے زور دیا کہ عالمی برادری محض بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرے تاکہ روہنگیا مسلمانوں کی محفوظ اور باعزت واپسی ممکن بنائی جا سکے۔