اردو ٹریبیون (لاہور ڈیسک)

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر 34 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا، جس کی شدت 3.2 اور گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز ملیر سے 7 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔

ملیر، آئی آئی چندریگر روڈ اور دیگر علاقوں میں جھٹکے واضح طور پر محسوس کیے گئے۔ اس دوران لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر نے کہا کہ اس شدت کے زلزلے اکثر آتے رہتے ہیں لیکن چونکہ اس بار شدت 3 سے کچھ زیادہ تھی اس لیے جھٹکے زیادہ محسوس ہوئے۔