بیٹر فیوچر پاکستان کی شاندار کامیابی، لیوانگر کو 0-4 سے شکست دے کر راؤنڈ آف 32 میں رسائی حاصل
اوسلو: اے پلے آف کے راؤنڈ آف 64 کے مقابلے میں بیٹر فیوچر پاکستان (BFP) نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیوانگر کو 0-4 سے شکست دے دی۔ میچ کا آغاز ہی سے بی ایف پی نے دباؤ ڈال کر کئی واضح مواقع پیدا کیے، تاہم ابتدائی لمحات میں گول کرنے کی کوششیں بے سود رہیں۔
پہلا گول احمد علی نے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل کیا۔ وقفے کے بعد کوچ کرسٹیان کی حکمت عملی میں تبدیلی اور شاحان کی میدان میں آمد نے بی ایف پی کے کھیل میں نئی جان ڈال دی۔ شاحان نے نہ صرف احمد علی کو دوسرا گول کرنے میں مدد دی بلکہ خود دو مزید گول کیے۔
میچ میں شاحان ہیٹ ٹرک کے قریب پہنچے لیکن لیوانگر کے گول کیپر کی شاندار سیونگ نے انہیں روک دیا۔ یوں بی ایف پی نے میچ 0-4 سے جیت کر راؤنڈ آف 32 میں جگہ بنا لی، جہاں ان کا مقابلہ مضبوط ٹیم اسکید سے ہوگا