اوسلو (نمائندہ خصوصی) — ناروے میں پاکستان کی سفیر محترمہ سعدیہ الطاف قاضی نے 8 اگست 2025 کو ناروے کی وزارتِ ثقافت و مساوات کی ڈائریکٹر جنرل مس تھریسے کوپانگ سے ایک نہایت اہم اور نتیجہ خیز ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستان اور ناروے کے درمیان ثقافتی تعلقات کے فروغ، عوامی روابط کو مضبوط بنانے، اور مستقبل میں مشترکہ منصوبوں پر تعاون بڑھانے کے امکانات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ثقافتی سفارتکاری اور عوامی روابط نہ صرف دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنائیں گے بلکہ دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کی ثقافت اور روایات سے قریب تر لائیں گے۔ متوقع ہے کہ اس ملاقات کے بعد نئے ثقافتی پروگرامز اور تبادلہ اسکیموں کا آغاز کیا جائے گا۔