اردو ٹریبون (اوسلو) ناروے کپ 2025 میں بیٹر فیوچر پاکستان نے انڈر 15 کیٹیگری میں اپنے ابتدائی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسٹابیک کلب کو 0-8 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔
میچ کے آغاز سے ہی بیٹر فیوچر پاکستان نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور گیند پر اپنی گرفت قائم رکھتے ہوئے مخلاف ٹیم پر حملے جاری رکھے میچ کے ہیرو احمد علی رہے، جنہوں نے لگاتار تین گول داغ کر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور ٹیم کو 0-3 کی برتری دلوائی۔ اس کے بعد شایان، موسیٰ، اویس اور انیس نے بھی ایک ایک گول کر کے ٹیم کی برتری کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا، جب کہ موسیٰ نے مجموعی طور پر دو گول اسکور کیے۔
گول اسکور کرنے والے کھلاڑیوں میں احمد علی نے تین گول کر کے ہیٹ ٹرک کی جبکہ شایان نے ایک موسیٰ نے دو اویس اور انیس نے ایک ایک گول اسکور کیے
بیٹر فیوچر پاکستان کے کھلاڑیوں نے نہ صرف بہترین کھیل پیش کیا بلکہ عمدہ سپورٹس مین اسپرٹ اور ٹیم ورک سے بھی شائقین کے دل جیت لیے۔