اوسلو: پاکستان کے سابق وزیرِاعظم ذوالفقار علی بھٹو کی زندگی، عدالتی کارروائی اور پھانسی کے پس منظر پر مبنی نارویجین زبان کا تھیٹر ڈرامہ “Dødsstraff” (یعنی “سزائے موت”) اکتوبر میں اوسلو کے “Voldsløkka Scene” پر پیش کیا جائے گا۔
یہ ڈرامہ معروف نارویجین نژاد پاکستانی تھیٹر ڈائریکٹر اور رائٹر ٹونی عُثمان کی تحریر اور پروڈکشن ہے، جو سچ اور عوامی بیانیے پر مبنی ہے۔ ڈرامے کی نمائش 9 سے 14 اکتوبر تک روزانہ مختلف اوقات میں ہوگی۔
9، 10، 13، 14 اکتوبر کو شام 7 بجے
11 اور 12 اکتوبر کو دو دو شو: 3 بجے اور 6 بجے شام
ٹکٹس ticketco.no پر دستیاب ہیں۔ مزید معلومات کے لیے voldslokkascene.no اور toniusman.com پر وزٹ کر سکتے ہیں۔