اردو ٹریبیون (لاہور ڈیسک)

بالی وڈ پر ایک بار پھر پاکستانی گانے کی نقل کرنے کا الزام لگ گیا۔ اس بار نجی ٹی وی کے مشہور ڈرامے منت مراد کے او ایس ٹی گانے “لال سوٹ” کی دھن کو کاپی کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بالی وڈ فلم پرم سندری کے گانے “Danger” میں جھانوی کپور اور سدھارتھ ملہوترا نے پرفارم کیا ہے، تاہم اس گانے کی دھن اور انداز ڈرامہ منت مراد کے گانے سے بےحد مماثلت رکھتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس مماثلت نے شدید بحث کو جنم دیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ پہلے بالی وڈ صرف پاکستانی ہٹ گانے چرا کر پیش کرتا تھا، لیکن اب تو ڈراموں کے او ایس ٹی بھی نقل کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا:

“انہوں نے لال سوٹ کو لال ساڑھی بنا کر پیش کردیا جبکہ پورا ہی گانا کاپی ہے۔”

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بالی وڈ پر پاکستانی گانے کی نقل کا الزام لگایا گیا ہو۔ اس سے قبل بھیگا بھیگا دسمبر، نچ پنجابن، بول کفارہ، ہوا ہوا، ڈسکو دیوانے سمیت کئی مشہور پاکستانی گانوں کو بالی وڈ فلموں میں بغیر اجازت شامل کیا جا چکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کئی دہائیوں سے پاکستانی دھنیں اور گانے چرا کر اپنی فلموں میں شامل کرتا رہا ہے اور ان سے کروڑوں روپے کماتا ہے۔ سجاد علی، نصرت فتح علی خان، حدیقہ کیانی اور ریشماں سمیت بے شمار پاکستانی فنکاروں کے گانے اس فہرست میں شامل ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=obBcRhl57Zg&list=RDobBcRhl57Zg&start_radio=1